پیش کش

ھم تقریبا بیس زبانوں میں مفت انضمام کے پروگرام پیش کرتے ہیں. کورسز مختلف مقامات پر اور مختلف اوقات میں دیے جاتے ہیں. ھم آپ کے کام اور خاندانی حالت کو مد نظر رکھتے ہیں. اختتام پر آپ کو انضمام کا سند ملے گا. یہ آپ کو بیلجین شہریت کے حصول کی درخواست میں مدد کر سکتی ہے. اس سند کی بدولت آپ کے نوکری ڈھونڈنے کے مواقع بھی بڑھتے ہیں.

ھم آپ کی زبان بولتے ہیں یا ایک ترجمان کی تلاش کریں گے. ھم آپ کیلیے وقت نکالتے ہیں اور آپ کی کہانی سنتے ہیں.

ایک انضمام کا پروگرام مشتمل ہوتا ہے:

انٹرویو

آپ کی بہتر سے بہتر طور پر مدد کرنے کیلیۓ ھم آپ کو بہتر طور پر جاننا چاہیں گے. لہزا انٹرویو کے دوران ھم آپ کی تو قعات ، زبان کی مہارت اور اعلی حاصل کردہ ڈپلومہ کے بارے میں سوالات پوچھتے ہیں. اس طرح ھم آپ کو ایک موزوں پیش کش کر سکتے ہیں.

انفرادی مدد

انضمام کا پروگرام شروع کرتے ہی آپ کاانضمام کے پروگرام کونسلر آپ کے انضمام پروگرام کے تمام مراحل میں مدد کرے گا۔ اگر آپ ابھی تک ڈچ نہیں جانتے یا مکمل ڈچ نہیں جانتے تو یہ کوی مسٔلہ نہیں ہے۔ آپ کا کونسلر آپ کی زبان یا کویی اور زبان جو آپ سمجھتے ہو بولتا ہے۔ آپ اپنے تمام سوالات کے ساتھ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ھم آپ کے مستقبل کے منصوبوں سے شروع کرتے ہیں اور یہ معلوم کرتے ہیں کے ھم ان کو مل کر کیسے حقیقت کا روپ پہنا سکتے ہیں. آپ کا کونسلر یہ بھی دیکھتا ہے کے آپ کی ضروریات کیا ہیں ، کونسے کورسز کی پیروی کرنا چاہتے ہیں آپ. یا آپ کو بچوں کے نگہداشت کی جگہ کی ضرورت ہے. اگر آپ کے پاس ڈپلومہ ہے پھر ھم معلوم کریں گے کہ کیا اس کو شناخت کروایا جا سکتا ہے. خصوصی سوالات کی صورت میں آپ کا کونسلر آپ کا رابطہ ان سوالوں سے متعلق درست ادراوں کے حوالے کر سکتا ہے.

سماجی واقفیت کا کورس

اس کورس میں جسےانضمام یا شہریت کا کورس بھی کہا جاتا ہے. آپ بیلجیم میں زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھتے ہیں لیبر مارکیٹ ، ہاؤسنگ, صحت کی دیکھ بھال, اپنے بچوں کے لئے تعلیم, ٹرانسپورٹ, بیلجیم کے رواج ، آپ کے حقوق اور فرایض.... آپ حصہ لیتے ہیں گروہی سیر کا. دوسرے لوگوں سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے کی مہارت کو بہتر بناتے ہیں۔یہ کورس اوسط 60 گھنٹے کا ہے. آپ اپنی مادری زبان میں اس کورس کی پیروی کرتے ہیں یا ایک زبان جس کی آپ کو بہتر سمجھ ہو.

انضمام کورس مختلف مقامات اور مختلف اوقات میں دیا جاتا ہے. اختتام پر آپ کو انضمام کی سند ملے گی. اس سے آپ کو بیلجیم کی شہریت کیلیۓ درخواست دینے میں یا تیزی سے نوکری تلاش کرنے میں مدد مل سکتی ہے. ھم اکھٹے مل کر دیکھتے ہیں کے آپ کیلیۓ کونسا کورس مناسب ہے۔

بنیادی ڈچ کورس

جب آپ بیلجیم میں رہتے ہیں تو آپ کی زبان کا علم بہت اھم ہے۔ زبانیں آپ کی ملازمت کی تلاش میں اور آپ کے بچوں کے اسکول سے رابطے میں کار آمد ثابت ہوتی ہے۔ اسی لیے ھم ڈچ سیکھنے کے عمل میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ اس کے لیے ھم ڈچ کے برسلز گھر کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ ھم مل کر دیکھتے ہیں کے آپ کہاں اور کب کورس کی پیروی کر سکتے ہیں۔

ورکشاپس اور رہنمائی کام کے بارے میں, تربیت اور فرصت کا وقت

آپ اپنے مستقبل پر کام کرنا چاہتے ہیں بون ورکشاپس معلوماتی سیشن اور مختلف عنوانات پررہنمای کا اہتمام کرتا ہے۔ ھم دیکھیں گے کے کیا آپ برسلز میں رضا کارار خدمات ، کھیل ، ثقافت یا میل جول میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کن کیلیۓ؟

ہر ایک جو بیرون ملک کی پیداش رکھتے ہو ، اٹھارہ سال سے زیادہ عمر اور برسلز کے رہاشی انضمام پروگرام میں حصہ لینے کے اہل ہے۔ مزید معلومات کیلیۓ ساین اپ کریں یا ھم سے رابطہ کریں۔

ھمارے پاس نابالغوں کیلیۓ ان کی مرضی کے مطابق پروگرام دستیاب ہے۔